بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ جذباتی تھے، بعض لوگ ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کے لیے انہوں ںے انتخابات کی تاریخ کی شرط رکھی ہے۔