بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے ’’ عزم استحکام‘‘ سے متعلق حتمی حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آپریشن’’ عزم استحکام‘‘ سے متعلق حتمی حکمت عملی تیارکرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ارکان کوآپریشن عزم استحکام کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتمادمیں لیا۔
وفاقی حکومت نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ شرو ع کرنے کا فیصلہ کیاہے،آپریشن عزم استحکام کے تحت 30 فیصد کارروائیاں جب کہ 70فیصد ڈائیلا گ و دیگراقدامات ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی کے باعث دہشتگرد کلیئر کیے گئے علاقوں میں واپس آگئے، سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیوں سے علاقے کلیئر کرواکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے۔

صوبائی حکومتیں کلیئر کیے گئے علاقوں کو دہشتگردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔