اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر ہیکرز کی جانب سے کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔حماد اظہر نے اس بات کی تصدیق کرت ہوئے بتایا کہ ان کے ٹویٹر ہینڈل کو کوئی مرتبہ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔حماد اظہر نے ٹوئٹرپر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ “میں نے اپنے ای میل اکاؤنٹس کو دوبارہ بازیاب کرا لیا ہے اور اپنی ایپل آئی ڈی بھی بحال کرلی ہے۔ “انہوں نے بتایا کہ “جب میں نے اپنا ای میل اکاؤنٹ بازیاب کرایا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے ای میل اکاؤنٹس کی ڈی پی محمد شہریار کے نام سے ( جو نیچے منسلک ہے) تبدیل کر دی گئی ہے، اور میرا ٹوئٹر ایک ای میل اکاؤنٹ سے منسلک تھا۔ (جس کی نیچے تصویر دی گئی ہے)۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ “آئی ٹی ماہرین نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کیسے ہوا۔ ایک فون لوکیٹر (جعلی ٹاور) میرے فون سے جوڑا گیا اور اس کو میرے ٹیکسٹ پیغامات اور ڈیٹا تک رسائی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔”اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ “وہاں سے انہوں نے تمام اکاؤنٹس (ای میلز، ایپل، ٹوئٹر) پر ری سیٹ کی درخواستیں بھیجنا شروع کر دیں۔ اصل میں اس کی ساری وجہ یہ ہے کہ ہمارے اوپر ایک فاشسٹ لیکن بہت خوفزدہ حکومت مسلط ہے۔”
حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کس نے اور کیسے ہیک کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں








