اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کی خاتون کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کی خاتون کارکن صنم جاوید کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پیشی کے موقع پرڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آٸی کی خاتون کارکن صنم جاوید کی پیشی کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر لیڈیز پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی، صنم جاوید ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
صنم جاوید کو گزشتہ روز گوجرانوالہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔









