بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں ایک روز کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی پسلیاں فریکچر ہیں، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روز کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔