اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق معیشت پر مشاورت کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ 2018میں بطور قائد حزب اختلاف میں نے میثاق معیشت کا تصور پیش کیا تھا جسے اس وقت کی حکومت نے نظر انداز کردیا تھا لیکن اب یہ وقت کا تقاضا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے قائم کرنے کےلئے تمام سیاسی شراکت داری کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر رہے ہیں ۔
In 2018, as leader of the Opposition, I proposed the idea of Charter of Economy which was ignored with disdain by the then government. It is need of the hour now. We are starting a process of consultation with all political stakeholders to build consensus on the Charter.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2022









