بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کورکمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کورکمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ میں ارکان اسمبلی کی عدم دلچسپی زیربحث آئی ،آزادی مارچ میں کارکنوں کی کم تعدادکامعاملہ محمودخان،پرویزخٹک کےسپرد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کورکمیٹی کابعض ایم پی ایزکی آدھےراستےسےواپسی کابھی نوٹس لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں راستےبندہونےکی وجہ سےعام لوگ نہیں نکل سکے۔کورکمیٹی اجلاس میں آزادی مارچ میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ دوبارہ لانگ مارچ کافیصلہ سپریم کورٹ میں دائرکی جانیوالی پٹیشن سےمشروط کردیا گیا۔