وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا
وفاقی کابینہ نے وزارت بین الصوبائی روابط کی سفارش پر نیشنل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ پالیسی پاکستان کی نوجوان آبادی کو با اختیار بنانے کے لئے ایک مربوط قومی فریم ورک بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس پالیسی کے تحت حکومت کی سطح پر نوجوان آبادی کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا جو کہ نوجوانوں کو یکساں اور بہتر معاشی اور معاشرتی ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس پالیسی قومی فریم ورک کے چار بنیادی ستونوں میں تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحولیات شامل ہیں۔ اس پالیسی کے نفاذ کے حوالےسے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل اور فیڈرل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ ایجنسی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے ملک بھر میں 32 ہزار 145 سروے کئے گئے اور اس حوالے سے 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی آراء لی گئیں۔









