بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز) عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں،گزشتہ چند دنوں سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنی کی کوشش کی جا رہی ہے، سات خون معاف کے نام سے فلمی ٹیلر چلایا جا رہا ہے، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سازشیں کرنے والوں کو پوچھا نہیں جا سکتا، ہمارے لیڈر نے ہمیشہ ہماری تربیت کی ہے، ہمارے لیڈر نے ہمیشہ مخالفین پر اخلاق کے دائرے میں رہ کر تنقید کی ہدایت کی، نواز شریف صاحب نے ہمیں تربیت دی ہے کہ سیاسی مخالف بیمار ہو تو اس کی تیمار داری کرو اور اسے خیرسگالی کا پیغام دو۔
پیر کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ سیاسی مخالف خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں،ہم نے ہمیشہ میثاق جمہوریت پر یقین رکھا، بدقسمتی سے ہماری اچھی تربیت اور بردباری کو کمزوری سمجھا گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی فسطائی ذہنیت کا حکمران تھا، ہمارے صبر و تحمل اور سیاسی تربیت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہماری اعلیٰ قیادت کو خواتین سمیت جیلوں میں ڈالا گیا، گالم گلوچ کے کلچر نے معاشرے کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، 2014ءکے دھرنوں سے لے کر آج تک ایک مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا گیا، بس اب بہت ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کا منشور ہے کہ کوئی غیر مسلم ان کی جماعت کا رکن نہیں بن سکتا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تیوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا تاثرہے کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ہمارے تحمل اور بردباری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے، ہمیں سیاسی تربیت دی گئی ہےکہ سیاسی مخالفین کی عزت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ فیصلے میں تحریک انصاف کو بن مانگے ریلیف دیا گیا، حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نظرثانی میں یہ استدعا کی جائے گی جنہیں ریلیف دیا گیا ہے کیا انہوں نے مانگا تھا؟، ایک سیاسی جماعت کو وہ حق دیا گیا جس کا وہ حق نہیں رکھتی، ہم سمجھتے ہیں کہ نظرثانی کی اپیل دائر کرنے میں حق بجانب ہیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، ان کے ایم این ایز نے عدلیہ کے سامنے یہ نہیں کہا کہ ہم تحریک انصاف کے رکن ہیں، جن ایم این ایز کو ریلیف دیا گیا ہے کیا وہ عدلیہ کے سامنے موجود تھے؟کیا انہوں نے یہ ریلیف مانگا تھا جو انہیں دیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذراع سے فنڈنگ لی ہے۔
عطا تارڑ نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے سٹے پر سٹے لیا جا رہا ہے، 9 مئی کو ملکی دفاع پر ذاتی مفاد میں حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان اس حملے میں ملوث تھا، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں، قوم کو کہا جا رہا تھا کہ انقلاب برپا ہونے لگا ہے فوری طور پر اپنی اپنی لوکیشن پر پہنچیں، بانی پی ٹی آئی نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیا، انہوں نے ملک کے دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا،پی ٹی آئی حکومت ہی طالبان کو واپس لائی، ایک طرف یہ دہشت گردوں کو لا کر پناہ گاہیں دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ ملک کی سالمیت میں کردار ادا کریں گے اور دوسری طرف انہوں نے جی ایچ کیو اور کمانڈر پر حملہ کیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو ختم کیا، نواز شریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر آئے، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ، 9 مئی کے حملے اور دہشت گردوں کو واپس لایا، پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، امریکہ میں ہمارے سفیر نے کہا کہ کوئی تھریٹ موجود نہیں تھا، انہوں نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ملک کے عالمی سطح پر تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لئے کیس دائر کرے گی، آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے، وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لئے کیس دائر کرے گی، آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔