پہلا ماتمی ذوالجناح جلوس امام بار گاہ حسنیہ ہال صدر سے 10 بجے برآمد ہوگا جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے 3 بجے برآمد ہوگا۔
14 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پشاور کے مختلف امام بارگاہوں کے 16جلوس علم بھی ہوں گے جس کے لیے پشاور صدر اور اندرون شہر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے علاقوں میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔
شہر بھر میں 14 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہے جبکہ عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کریں گے جس کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ کے ساتھ ریسکیو اہلکار بھی موجود ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔
ڈی آئی خان
ڈی آئی خان میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امام بارگاہ بمو شاہ سے 9 بجے برآمد ہو گیا، شہر سے آج 4 ماتمی جلوس برآمد کیے جائیں گے۔
دادو
دادو میں آج 62 مجالس اور 55 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ ایس ایس پی کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، 2 ماتمی جلوس انتہائی حساس جبکہ 16 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
روہڑی
روہڑی میں ساڑھے 500 سالہ قدیمی کربلا معلی کا نوڈھالہ تعزیہ جلوس منڈو کھبڑ پہنچ گیا، نماز ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کے لیے برآمد ہو گا۔









