بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج 10 دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بنوں کینٹ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ا
واضح رہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔