لاہور:سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اعلان سے پیچھے ہٹنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی پر ردعمل کو محسوس کرکے وفاقی حکومت کے پیچھے ہٹنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
۔اپنے ایک بیان میں محمد علی درانی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر جو بھی سوچ اس منفی عمل سے دستبرداری کے لئے کام کررہی ہے، اس کی تحسین ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کسی سیاسی جماعت خاص طورپر اپوزیشن جماعت پر پابندی کے فیصلے میں حصہ دار بنی تو نیپ کے بعد ایک اور داغ اس کے ماتھے پر لگے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مذاکرات کی کوشش کرے،ورنہ پابندی لگاتے لگاتے خود ہی پابند یوں کی بھینٹ چڑھ جائے گی تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیوں سے جمہوریت پر ہی پابندی لگ جاتی ہے۔
سیاسی جماعتوں پر پابندیوں سے جمہوریت پر ہی پابندی لگ جاتی ہے، محمد علی درانی








