بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ ؛ اجلاس کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گزشتہ آٹھ ہفتوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل بین الاقوامی شہرت کے حامل کنسلٹنٹ میک کینزی (McKinsey) کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے ،ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چار مہینوں میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پکڑا گیا ؛ ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے   ،انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے ، وزیراعظم نے کہاکہ اصلاحات کے حوالے سے ایف بی آر کے کئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر انتہائی افسوناک ہے،انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ میں بتایاگیاکہ مختلف عدالتوں اور ٹریبیونلز میں ٹیکس کے حوالے سے 3.2 کھرب روپے کے 83579 مقدمات زیر التوا ہیں ،موجودہ حکومت کے اب تک کے دور میں ٹیکس مقدمات کے حل کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پچھلے چار مہینوں کے دوران مختلف عدالتوں کی جانب سے تقریباً 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹا دئے گئے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے 49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان 49 لاکھ افراد میں دولت مند اور سرمایہ دار کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور غریب طبقے پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے وزیراعظم نے ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کسٹمز کے مقدمات کے حوالے سے بھی ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی تعداد بڑھانے اور ٹیکس ایپیلیٹ ٹریبیونلز کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایات کیںانہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی سیلز ٹیکس کے حوالے سے ماضی میں کئے گئے غیر قانونی ریفنڈز کی واپسی کے لئے فوری حکمت عملی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ایف بی آر کے فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی