بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان، سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی، اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر غور کیا جائے گا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔
اہم معاملات پر قرارداد لائے جانے کا بھی امکان ہے، اہم سیاسی امور پر حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔