اسلام آباد(ممتازنیوز)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نےمردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس چوکی پر حملے،جنوبی وزیرستان امن چوک میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجنوبی وزیرستان دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔
اپوزیشن لیڈرنےحملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیااورشہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
عمر ایوب خان نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔









