بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس یرموک ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا،جدید ہیلی کاپٹر سے لیس پی این ایس یرموک؛ پاکستانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا،تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز اور مشقوں میں بھی حصہ لے گا، پی این ایس یرموک بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا۔
ترجمان کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔