بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے لیےمخصوص نشستوں پرابتدائی فہرست تیارکرلی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کےبعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعدیہ ایوب، روبینہ خان، عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کےلیے زیرغور ہیں۔  اس کے علاوہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید، روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کے نام بھی پنجاب اسمبلی کی مخصوس نشستوں کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔
یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ نام بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے جائیں گے، عمران خان کی مںظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں 3 اہم قرار دادیں بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ پی ٹی آئی ویمن ونگ اسلام آباد کی بیٹھک میں ہوا جبکہ حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔
گزشتہ فہرست میں صوبائی اسمبلی کے 24 اور قومی اسمبلی کے 10 نام شامل تھے۔
مشکل حالات میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، مشال یوسفزئی، عائشہ نعیم اور رابعہ بصری ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
فرزانہ سفیر، عظمی ریاض، عائشہ بانو اور سمیرا شمس بھی تاحال ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومت کی طرف سے 3 اہم قرار دادیں بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔