اسلام آباد(شیراز حسین) ایبٹ آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر صائمہ رضوان شاہ نے کہا ہے کہ آزاد بجلی پیدا کرنے والے (آئی پی پیز) پاکستان میں بجلی کی بلند قیمتوں کا سب سے بڑا سبب ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں صائمہ ان کی پالیسیوں نے ہمارے ملک کی صنعتوں کو بند ہونے پر مجبور کیا ہے اور عوام کی زندگیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، بجلی کی چوری بھی ایک اہم مسئلہ ہے جو بجلی کے مہنگے نرخوں میں مزید اضافہ کر رہی ہے، یہ دونوں عوامل مل کر ہماری معیشت کو تباہ کر رہے ہیں اور ملک کی معاشی حالت کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ہم سب کو چاہئیے ہیں کہ ہم مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہماری معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔
آئی پی پیز مہنگی بجلی کا سب سے بڑا سبب ہیں، صائمہ رضوان شاہ








