بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق کی سطح پر ہرکام ادھار پر کیاجاتا ہے استحکام کیسے آئے گا ؟وزیرخزانہ

اسلام آباد:وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ  وفاق کی آمدن کاساٹھ فیصدصوبوں کو چلاجاتا ہے، وفاق کی سطح پر ہرکام ادھار پر کیاجاتا ہے استحکام کیسے آئے گا ؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے محمداورنگزیب نے کہاکہ اب تک ڈیڑھ لاکھ ریٹیلرزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں ،ریٹیلرزکوٹیکس کے لئے اب ایف بی آرکے دفترنہیں آناپڑے گا،انہوں نے کہاکہ وفاق کی آمدن کاساٹھ فیصدصوبوں کو چلاجاتا ہے، وفاق کی سطح پر ہرکام ادھار پر کیاجاتا ہے استحکام کیسے آئے گا  ؟انہوں نے کہاکہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ڈسکوز کے بورڈجلدتحلیل ہوں گے ،پرائیویٹ سیکٹرکے لوگ ڈسکوز کے بورڈ میں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کیلئے حل ڈھونڈنے کی کوشش میں ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے بعدانسانی مداخلت محدودہوجائے گی،وزیرخزانہ نے کہاکہ زراعت پر ٹیکس کے لئے صوبے راضی ہوگئے ہیں،اسی سال قانون سازی کرلی جائے گی ،صوبوں سے مشاور ت سے زرعی ٹیکس کامعاملہ آگے بڑھائیں گے ،آئی پی پیز سے معاہدوں کی ری پروفائلنگ کا معاملہ اویس لغاری دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شرح سود میں بتدریج کمی کی گنجائش موجود ہے،انہوںنے کہاکہ آئی ایف ایف پروگرام کی اگست میں ایگزیکٹوبورڈ سے منظور ی لے لی جائے گی۔