بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی فورمز کو آئینی کام کرنے دیں، انہیں سیاست کی نذر نہ کریں،وزیرقانون کاجوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کوعمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز لکھے گئے خطوط پرردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کے خطوط کو “سیاسی شعبدہ بازی” قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئینی فورمز کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور پارلیمانی روایات کے برعکس ہے۔

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ایڈھاک ججز کا تقرر بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر کیا گیا۔

قوم نے دیکھا کہ جوڈیشل کمیشن نے آئین کے مطابق بھاری اکثریت سے ایڈہاک ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔

جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کو خط لکھنا صرف سیاست ہے کیونکہ آئینی ادارے کے سربراہ خود جواب نہیں دیتےآئینی فورمز کو آئینی کام کرنے دیں، انہیں سیاست کی نذر نہ کریں۔