مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا، وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔









