اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام نے فراینکفرٹ، جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پرافغان شہریوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شرپسند عناصر کا پاکستان کے پرچم کو اتارنا ناقابل برداشت ہے، جرمن حکومت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کی حکومت ملوث اپنے شر پسند شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے اس واقعے کے بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے ہمیں پالیسی کا جائزہ لینا ہوگا بیرون ملک مقیم افغان شرپسند چوالیس سالہ میزبانی اور مہمان نوازی کا یہ بدلہ دے رہے ہیں؟ ۔انہوںنے کہاکہ ایسے واقعات کرکے پاکستان کی حکومت اور یہاں مقیم افغان مہاجرین کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرمن حکومت کو عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مفادات کے لئے بیرون ملک ایسے قابل مذمت اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے خلاف سازش کررہے ہیں پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کے لئے ہمارے دل میں کوئی جگہ ہے نہ پاکستانی ایسے عناصر کو معاف کریں گے
افغان مہاجرین کے حوالے سےپالیسی کا جائزہ لینا ہوگا،امیرمقام








