بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پرپابندی لگادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔
کم سے کم دورانیے اور مختصر وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔