ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتیں دیکھ کر مداح تجسس کا شکار ہوگئے۔
حال ہی میں ہاردک پانڈیا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔
تاہم، اب طلاق کے فوراََ بعد ہی ہاردک پانڈیا کے نئے تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا کو مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔
اس تقریب کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ہاردک پانڈیا کو اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ہاردک پانڈیا اور اننیا پانڈے کو بےتکلفی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی قائم ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ہاردک اور اننیا ساتھ ساتھ نظر آئے، صرف یہی نہیں، اس شادی کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرلیا ہے۔
انسٹاگرام پر فالو کرنے کی خبر سامنے آتی ہی مداحوں نے دونوں اسٹارز پر گہری نظریں جمالی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر فالو کرنا ہاردک پانڈیا اور اننیا پانڈے کی پروان چڑھتی محبت کی گواہی ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ بیٹے اگستیا کو لیکر اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔








