اسلام آباد(ممتازنیوز)گرفتاریوں، چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر پی ٹی آئی کا بڑا پلان سامنے آگیا۔
تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج احتجاج کے طور پر علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔
بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا جائے گا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کریں گے۔
آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی، حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر ,زرتاج گل سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے۔
آج دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک پی ٹی آئی رکان پارلیمان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
بانی چئیرمین اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
بانی چئیرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، ارکان نے پہل کردی۔
تحریک انصاف مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔
ارکان پارلیمنٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
ان کے گھروں میں چھاپے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
ارکان کو خریدنے کے وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔









