اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیرمقام نے پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت میں پریس کانفرنس کی ۔پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ یہ امن نہیں چاہتےڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی کا نام نہیں لیا لیکن پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس ڈیجیٹل دہشت گرد ی اور9 مئی کے جرم کا اعتراف تھا،بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے 9 مئی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا جبکہ پی ٹی آئی لیڈر اس کے برعکس بیانات دے رہے تھے،پی ٹی آئی اپنے بیانات ، اعترافی وڈیوز، جی ایچ کیو، کورکمانڈر وں کے گھروں پر حملے کا پہلے بھی اعتراف کرچکی ہے ، یوٹرن سے جرائم چھپ نہیں سکتے،پوری دنیا نے 9 مئی کے حملوں کی وڈیوز دیکھیں ، سٹیٹ بینک نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ دیا لیکن قانون اندھا ہے،پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے بنوں امن مارچ کو فوج کے خلاف مارچ بنایا،یہ جرائم کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک اس انتشاری گروہ پر پابندی لگ چکی ہوتی، عبرت کی مثال بنایاجاچکا ہوتا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت میں پریس کانفرنس کی،امیر مقام








