اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیر مقام نےبانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جو کہتا تھا ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے گھبرا گیا ہےجو کہتا تھا ’کسی سے نہیں ڈرتا‘ ، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ڈر گیا ہے،یوٹرن کو بڑے لیڈر کی نشانی بتانے والا پولی گراف ٹیسٹ پر یوٹرن لے چکا ہےجھوٹا اگر جھوٹا نہ ہوتا تو جھوٹ پکڑنے کی مشین سے کیوں ڈرتا ؟”مرجاﺅں گا ، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا“ کا جھوٹ بولنے والا پولی گراف مشین کا سامنا کیسے کرے گا؟جھوٹ پکڑنے والی مشین کا انکاراس لئے کیا کیونکہ وہ ”گُڈ ٹو سی یو“ نہیں کہتی
جو کہتا تھا ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘، جھوٹ پکڑنے والی مشین سے گھبرا گیا،انجینئرامیرمقام








