بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شارع فیصل پر دوسری منزل سے لگی آگ 12ویں تک پھیل گئی، 40 لوگ چھت پر محصور

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے 12 ویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد سمیت 40 افراد چھت پر محصور ہیں، آگ پر قابو پانے کے لیے بڑی فائر اسنار درکار ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کل پہنچے گی تاہم موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عمارت میں پھنس لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر کی عمارت کی میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا، جہاں آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے بارہویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی جبکہ عمارت میں کوئی بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا، اس وقت عمارت میں متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے۔

فائربریگیڈ کے مطابق کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی، آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے، ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ اسنار کل کی مدد سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

عمارت سے باہر آنے والے شہری نے بتایا کہ بلڈنگ میں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں، بجلی کی تاروں میں آگ پھیل رہی تھی، فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

چیف فائر افسر اشتیاق احمد
چیف فائر افسر اشتیاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف سینٹر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 2 حصوں میں کام کیا جا رہا ہے، عمارت میں دھواں بہت ہے جس کی وجہ سے فائر فائٹنگ اور ریسکیو میں دشواری کا سامنا ہے، دھوئیں کے اخراج کا راستہ موجود نہیں۔

چیف فائر افسر نے بتایا کہ 7 ویں منزل سے اوپر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، انارکلی کی مدد سے لوگوں ریسکیو کیا جا رہا ہے، عمارت میں موجود افراد کو چھت پر منتقل کردیا گیا ہے، بڑی فائر اسنار کل پہنچا دی گئی ہے، شاہراہ فیصل پر عمارت ہونے کے سبب اسنارکل کو کھڑا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ دوسری منزل کی ڈک میں لگی تھی جو بارہویں منزل تک چلی گئی ہے، پہلی کوشش ہے کہ متاثرہ افراد کو نکالا جائے، اب تک کوئ فائر ایکزٹ نظر نہیں آیا، بلڈنگ کی چھت پر 35 سے 40افراد ہیں، جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122
ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1122 پر پونے 11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، 70 کے قریب فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر اطلاع ملی پانچویں منزل پر آگ لگی۔

عابد شیخ نے بتایا کہ اسنار کل کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت میں دھواں موجود ہے، ریسکیو آپریشن اور آگ کنٹرول کرنے کے بعد وجوہات کا معلوم ہو سکے گا، 55 سے 60 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، فائر فائٹر سمیت 2 افراد بے حوش ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی، پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کے اہلکار موجود ہیں، 10 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔