اسلام آباد(ممتازنیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دینے کی سزا کے سات سال مکمل ہونے پرکہاکہ سات سال پہلے ۔۔ آج ہی کے دن۔۔۔ 28 جولائی 2017 کو ۔۔ دو تہائی اکثریت رکھنے والے منتخب وزیراعظم، محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں منصب سے ہٹا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔ تب ترقی کی شرح 6.3 اور مہنگائی 3 فی صد تھی، لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی تھی، دہشت گردی کا سر کچلا جا چکا تھا، آئی ایم ایف کو الوداع کہہ دیا گیا تھا،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ سی پیک کی شکل میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی تھی، تمام عالمی ادارے پاکستان کے شاندار معاشی مستقبل کی نوید دے رہے تھے، پاکستان عالمی برادری میں سر اٹھا کر کھڑا تھا۔۔ تب ایک منصوبے کے تحت ہنستے بستے، ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتے پاکستان کو پستی کی کھائی میں دھکیل دیا گیا، پچیس کروڑ عوام مسلسل اس کی سزا بھگت رہے ہیں اور منصوبہ ساز محاسبے کے خوف سے آزاد اپنے پرتعیش گھروں میں بیٹھے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔شاید ہی کسی کے ضمیر میں ندامت کی ہلکی سی خلش بھی ہو۔
نواز شریف کونااہل کرکے ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتے پاکستان کو پستی کی کھائی میں دھکیل دیا گیا،عرفان صدیقی








