اسلام آباد(صغیر چوہدری )ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث 3 افسران گرفتار لئے گئے ۔ایف آئی اےاسلام آباد زون اینٹی کرپشن سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، مجرمانہ غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 ملزمان محمد غواث، سعد مدثر اور مصور عمران کو گرفتار کرلیا
محمد غواث بطور ڈائریکٹر آئی ٹی، سعد مدثر چیف کمپیوٹر انجینئر اور مصور عمران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں ۔ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایا
ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے ۔ملزمان نے ملی بگھت ، دھوکہ اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ارٹیک سسٹم نامی فرم کو 113 ملین کا کنٹریکٹ دیا
مذکورہ فرم کا فائنینشل پروپوزل مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں تھا۔ملزمان نے اے جی پی آر سے بل منظور کرانے کے پروکیورمنٹ کمیٹی کے جعلی منٹس بنائے
ملزمان کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
اے پی پی میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث 3 افسران گرفتار








