اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب )اور الیکشن ترمیی بلز ایوان صدر کو موصول ہو گئے ہیں جس پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بلز کی منظوری سے قبل آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے دونوں بلز پر اعتراض کا امکان ہے اور اگرصدر نے بل واپس بھجوائے تو مشترکہ اجلاس سے بل منظور کرایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7جون کو بلایا جا چکا ہے ، مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بلز دوبارہ صدر مملکت کو بھیجے جائیں گے ۔









