بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

پیرس اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
بھارتی مینز ہاکی ٹیم نے جمعہ کو پیرس اولمپکس 2024 کے پول بی کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے کر 52 سال بعد اولمپکس میں کینگروز کو مات دی۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک نے ایک اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 2 گول کیے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تھامس کریگ اور بلیک گوورز نے گول اسکور کیے۔
پیرس اولمپکس: بھارتی شوٹر کے وارے نیارے، معاہدوں کی فیس کروڑوں میں چلی گئی
اس جیت سے اب بھارت 5 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بیلجیئم کا پول میں پہلا جبکہ آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔
بھارت پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔
واضح رہے کہ 1972 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دی ۔