بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ایم این اے میاں گل عدنان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔ میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے میاں گل عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔