بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند افراد سے درخواستیں مانگ لیں۔صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 20 خالی نشستوں پر17جولائی کوالیکشن ہوگا، سیٹیں پی ٹی آئی کےمنحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی پر خالی ہوئی تھیں۔شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقررکی گئی ہے، کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون تک الیکشن کمیشن میں جمع ہوں گے۔