بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پولیس کی بروقت امداد، خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیدیا

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت امداد سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مستونگ ویسٹ زون کے افسران کی بروقت مدد فراہم کرنے سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا، موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے مستونگ کے قریب معمول کی گشت کے دوران دیکھا کہ ایک خاتون سڑک کنارے تکلیف میں ہے۔

اہل خانہ کی خاتون کی حالت کے بارے میں بتانے پر ڈیوٹی پر موجود افسران پی او افضل اور جے پی او حبیب ہسپتال پہنچے اور لیڈی ڈاکٹر کو پیرامیڈیکل سٹاف کے ہمراہ موقع پر لائے، علاج سڑک کے کنارے کیا گیا۔ اور خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بچہ خیریت سے ہیں، جس کے بعد خاتون کو مزید علاج کے لیے شہید غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا، اہل خانہ نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔