اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے کا اضافہ کر د یا گیا۔
فیصلے سے صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ، بجلی صارفین کوآئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی، نیپرااتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعدمیں جاری کرےگی۔
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔









