اسلام آباد(ممتازنیوز)معروف تجزیہ کار بریگیڈئر(ر) آصف ہارون نے انکشاف کیاہے کہ بشریٰ بی بی سے عمران خان کی شادی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید نے کرائی جس کامقصد دونوں کی قربت حاصل کرناتھاجبکہ 9مئی کی پلاننگ فیض حمید نے کرکے دی جس پرتحریک انصاف سے عمل کرایاگیا،نجی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فیض حمید کادوران سروس مقصد یہ تھا کہ کسی طرح عمران خان کو اقتدار میں لا کر وہ اگلے آرمی چیف بن سکیں۔ 2017ء میں جب فیض حمید ڈی جی سی آئی ایس آئی تھے تو ٹی ایل پی کا دھرنا کرایا گیا۔ تاکہ نون لیگ کی حکومت کو گراکر تحریک انصاف کو اقتدار میں لایا جا سکے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کومعطل کرانے کے پیچھے بھی فیض حمید کاہاتھ تھا،انہوں نے کہاکہ فیض حمید، شہزاد اکبر کو بھی کنٹرول کرتے تھے اور نیب اور ایف آئی اے بھی ان کے اشاروں پر چلتی تھیں۔ ٹاپ سٹی جیسا کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا تو تب فیض حمید ڈی جی سی آئی ایس آئی تھے۔ بعد ازاں وہ ڈی جی آئی ایس آئی بن گئے۔
انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے ساتھ فیض حمید کا دو ہزار سولہ میں ہی لنک بن گیا تھا۔ وہ عمران خان کے ساتھ ان کی شادی کرانے کے مرکزی کردار تھے۔ ان کی کاوشوں کے بغیر یہ شادی ممکن نہیں تھی۔ بشریٰ بی بی سے عمران خان کی شناسائی 2015ء میں ہوئی جو بعد ازاں باقاعدہ ملاقاتوں میں بدل گئی۔ فیض حمید ان تمام معاملات سے آگاہ تھے اور وہ تب سے ہی ان دونوں کے قریب تھے اور پھر انہوں نے دونوں کی شادی کو ممکن بنانے میں اپنا رول ادا کیا۔ اس کے نتیجے میں بذریعہ بشریٰ بی بی ان کا اثر و رسوخ عمران خان اور پی ٹی آئی پر بڑھ گیا۔ اس کا فائدہ وہ اپنی سروس کے دوران اور اس کے بعد بھی مسلسل اٹھاتے رہے
عمران خان سے بشریٰ کی شادی فیض حمید نے کرائی تھی،بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون








