اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف کےلئے وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے،انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی، بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈ سے 45 ارب روپے سے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی،پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا وزیر اطلاعات نے کہاکہ وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے۔
بجلی صارفین کو ریلیف :وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہےکر رہا ہے ،عطاء تارڑ








