اسلام آباد:معروف اینکرپرسن منیب فاروق نے دعویٰ کیاہے کہ فوج کے تحویل میں موجود سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کوبعدا زریٹائرمنٹ پاک فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش پر سزاسنائے جانے کاامکان ہے۔سوشل میڈیاپر اپنی ایک پوسٹ میں اینکرنے باوثوق ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کے نومئی2023 کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہدموجود ہیں۔ واضح رہے کہ 12اگست کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لے کر ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیاتھا، بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹکے حکم پر ٹاپ سٹی کیس میں تفصیلی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی۔
فوجی ترجمان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید کے خلاف آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ فیض حمید 2019 سے 2021 کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں آئی ایس آئی کے سربراہ رہے تھے اور ان کے پیشرو جنرل عاصم منیر تھے جو اب آرمی چیف ہیں، فیض حمید نے دسمبر 2022 کے دوران قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
فیض حمید کوبعدا زریٹائرمنٹ فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش پر سزا کاامکان








