بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید گرفتاری پربانی پی ٹی آئی کی پریشانی عیاں

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اس خدشے کا اظہارکیاہیکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدکوان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنایاجائے گاجب کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 190ملین پاونڈزکیس میں احتساب عدالت کو فیصلہ کرنے سے روک دیاہیاور سپریم کورٹ میںبشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیوکیس میں اسلام آبادہائی کورٹ کو کارروائی سے روک کرریکارڈ طلب کرلیا،اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان نے اس خدشے کااظہارکیاکہ فیض حمید کی گرفتاری کاسار ا ڈرامہ انہیں ملٹری کورٹ میں لانے کیلئے کیاجارہاہیاور فیض حمیدکووعدہ معاف گواہ بنایاجارہاہے،یہ لوگ سابق فوجی جنرل سے کچھ نہ کچھ اگلوانے کی کوشش کریں گے جہاں تک عمران خان کے اس خدشے کاتعلق ہے کہ ان کی طرف سے قیمتی اثاثہ قراردیئے گئے سابق فوجی جنرل کو وعدہ معاف گواہ بنایاجارہاہے،عمران خان کو یہ انفارمیشن کہاں سے ملی ؟حالانکہ ابھی تک اس معاملے پر صرف میڈیامیں ہی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں اور روزانہ نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں،حکومت اور آئی ایس پی آرکی طرف سے کوئی ایسی بات سامنے نہیں کہ فیض حمیدکو وعدہ معاف گواہ بنایاجارہاہے،یہ عمران خان کاخوف بول رہاہے یا کوئی اور بات ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا؟فیض حمیداور عمراان خان2017 سے لے کر اب تک یک جان دوقالب رہے ہیں،اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے دلچسپ سوال کیاکہ بطور وزیراعظم آپ کو آرمی چیف ،ڈی جی آئی صحیح نہیں ملے آفس بوائے بھی صحیح نہیں ملاتوآپ کس چیز کے وزیراعظم تھے؟ اس سوال پر عمران خان کے چہرے پر غصے کے تاثرات آئے جس پرقابو پاتے ہوئے انہیں نے کہاکہ میں نے جنرل باجوہ کی مکمل حمایت کی لیکن اس نے میری پیٹ میں چھراگھونپا،دوسری طرف ایک سینئراینکراور کالم نویس نے دعویٰ کیاہے کہ سابق خاتون اول کے پاس ایک بار عمران خان نے بلوچستان کے ایک سینیٹر کو بھیجا جن کے کپڑوں میں خفیہ کیمرہ چھپایاگیا اور بھاری رقم بھی بھیجی گئی تاکہ ویڈیوبن جائے اس منصوبے میں ناکامی ہوئی تو فیض حمیدنے اپنے ایک ماتحت کو جعلی پیربناکربھیجااس طرح کی باتیں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کرانے میں فیض حمیدنے کرداراداکیااور وہ دونوں کے بہت قریب تھے ،آئندہ چندروز میں فیض حمیدسے ہونیوالی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آنے کاامکان ہے ،دوسری جانب عمران خان کے دور میں  آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی جانب سے  وزیراعظم آزادکشمیربننے کے لئے مبینہ طور پر ایک بریگیڈیئر کو دس ارب روپے دیئے جانے کی باتیں بھی سوشل میڈیاکی زینت بنی ہیںاور جب تنویرالیاس وزیراعظم بنے تھے تو اس وقت بھی یہ باتیں سامنے آئی تھیں جس پر بریگیڈیئرکو عہدے سے ہٹادیاگیاتھااس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سردارتنویر الیاس سے بارہارابطے کی کوشش کی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیاجب کہ ان کے خاندان میں پہلے ہی اختلافات ہیں اور ان کے خاندان کے دیگر افرادنے تحقیقاتی اداروں کو اس بارے میں کچھ اہم معلومات بھی دے دی ہیں،علاوہ ازیں پنجاب میں بجلی فی یونٹ 14روپے کم کرنے کے اعلان کے بعد دیگرصوبوں نے اپنے عوام کواس طرح کا ریلیف دینے سے انکارکردیاہے ،وزریراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نام لئے بغیرپنجاب حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی اور کہاکہ سندھ حکومت وقتی اور نمائشی اعلانا ت پر یقین نہیں رکھتی جب کہ بلاول بھٹو نے بھی کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ جیسے ہسپتا ل سندھ میں ہیں ویسے ہی لاہور میں بننے چاہئیں اور وزیراعظم سندھ میں آکر خود ہسپتالوں کے دورے کریں،سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ پنجاب حکومت کے عوام کو دیئے گئے ریلیف پر تنقید کرنے کے بجائے صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے۔