بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شنگھائی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کا وزارتی اجلاس ستمبر کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کا اسلام آباد میں ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے تجارت و معاشی امور اجلاس میں شرکت کریں گے،رکن ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر مشاورت ہو گی۔
طے پانے والی تجاویز کو حکومتی سربراہی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) تنظیم کا حکومتی سربراہی اجلاس بھی اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے۔