بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیر افضل مروت کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد، دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ٹیلیویژن پر آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’حکومت نے میرے الیکٹرانک میڈیا پر نظر آنے پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ میرے کسی بیان کو بھی نشر نہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلاؤں گا‘