بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی سیاحوں کا خیبرپختونخوا میں داخلہ سے روکنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی برہم

چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا داخلہ سے روکنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے برہمی کا اظہار کیا ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو کے پی داخلہ سے روکنے پر اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ صوبہ دشمنی کی نہیں ملک دشمنی ہے، تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو جماعت دہشت گردوں کو آباد کرتی ہے اور چین کے سیاحوں کو روکتی ہے اسکی ملک دشمنی شک سے بالا ہے ۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے قائد اور اسکے آقاؤں کے اشاروں پر پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے ۔