بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بری فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،وہ تین ہفتے قبل دبئی میں مقیم اپنے بیٹے سے ملنے گئے تھے، اس سفر میں ان کی اہلیہ ان کے ہمراہ تھیں.

قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل باجوہ اپنے نظام الاوقات کے مطابق وطن واپس آتے ہیں تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد زور و شور سے تاثر دینا شروع کررکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ وطن واپس نہیں آئیں گے ،وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ فیض حمید کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران جنرل باجوہ بھی لپیٹ میں آئیں گے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے یہ تاثر درست نہیں ہے جن سرگرمیوں اور کارروائیوں کی پاداش میں فیض حمید اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف اقدامات کئے گئے ہیں ،ان سے جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کوئی سروکار نہیں ہے جنرل باجوہ راولپنڈی میں اپنی اقامت گاہ میں مقیم ہیں اور وہ اپنے دوستوں سے میل ملاقاتوں کے علاوہ گالف کھیلنے کا شوق بھی پورا کررہے ہیں ،انہوں نے پیر کی شام بھی عسکری گالف کلب میں اپنے پسندیدہ کھیل سے دل بہلایا۔