اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی اداروں نے ملک بھرکے ایئرپورٹس پردہشت گردی اورکسی ممکنہ حملے کا الرٹ جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس ایف نے ملک بھرکے ہوائی اڈوں پرتعینات چیف سیکیورٹی آفیسرزکوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جب کہ تمام ایئرپورٹس اور اے ایس ایف کے دفاترپربھی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر کوئی خاتون خود کش بمبار حملہ کرسکتی ہے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پرحملے کا خطرہ، سکیورٹی سخت








