اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ فیصلہ فیڈرل کیپیٹل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، فیڈرل کیپیٹل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا، 22 اگست کو مذہبی جماعت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد میں موجودگی پر بھی سیکورٹی تعینات ہے، نوٹیفکیشن
آئی جی اسلام آباد نے شہر میں موجود سفارت خانوں کی سیکورٹی کا بھی حوالہ دیا، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو این او سی جاری کرنا غیر محفوظ ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا 31 جولائی کا این او سی منسوخ کیا جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی








