بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرمملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 5 نشستوں پر تعیناتی کردی

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی خالی12 نشستوں میں سے پانچ نشستوں پر آئندہ تین سال کے لئے تعیناتی کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کردیا۔کونسل کے نئے تعینات ہونے والے ارکان میں علامہ ملک محمدیوسف اعوان،علامہ سیدافتخارحسین نقوی،مفتی محمدزبیر،ڈاکٹرعزیرمحمود الازہری اورپیرشمس الرحمان مشہدی شامل ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرمحمدراغب نعیمی نے اس تعیناتی کوخوش آئندقراردیتے ہوئے نئے آنے والے اراکین کو خوش آمدیدکہااور امیدظاہرکی کہ اس اضافے کے ساتھ کونسل کی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا۔