بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت نے صفدرخان باغی کو ق لیگ خیبرپختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقررکردیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صفدرخان باغی کو خیبرپختونخواکےلئے پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقررکردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔پارٹی کے سینئر نائب صدرچوہدری سالک حسین نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے اس امیدکااظہارکیاکہ وہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ صفدرخان باغی ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں پارٹی کے لئے خدمات انجام دیں گے ۔ صفدر خان باغی اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں