بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق نیب چئیرمین جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاوید اقبال سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے، انہیں چار پولیس اہلکار اور سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔
اب جاوید اقبال کے پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو دو سال کیلئے نیا چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر دو دن تک مشاورت کا عمل جاری رہا۔ چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں۔