اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے راستے میں سپریم کورٹ کا حکم امتناعی دیوار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ کو یہ حکم دئیے آٹھ ماہ گزر چکے ہیں کہ ہماری اجازت کے بغیر کسی کو سزا نہیں دینی۔ برطانیہ میں 29 جولائی کو واقعہ ہوا، ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اور سینکڑوں لوگ جیل جاچکے ہیں، برطانیہ میں عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی ہیں اور ہماری عدالتیں چھٹی پر ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اُسی آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کے خلاف کارروائی ہورہی ہے جس کے تحت عمران خان کے دور میں 25 لوگوں کے خلاف ٹرائل ہوئے اور تین کو سزائے موت بھی ہوئی تھی جو ابھی تک جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ اُس وقت اوپن ٹرائ
9 مئی کے مجرموں کے خلاف کارروائی کے راستے میں سپریم کورٹ کا حکم امتناعی دیوار ہے،عرفان صدیقی








